بنوں میں پختونوں کی نسل کشی اور بے گناہ قتل عام پر مین اسٹریم میڈیا کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ پورا نظام ہمارے خلاف گھناؤنی سازش میں ملوث ہے۔ ہم آج بھی فرقوں، قبیلوں اور "میں،میں" میں بٹے ہوئے ہیں، اور ہماری یہی تقسیم ہمارے لیے تباہی کا باعث بن رہی ہے۔ جو لوگ ہمارے حق میں بولتے ہیں، انہیں سنجیدگی سے لینے کے بجائے ہم انہیں محض مزاحیہ کردار سمجھتے ہیں۔ ہماری خاموشی، غیر سیاسی رویہ اور حقوق سے بے خبری ہمیں مزید بربادی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم بحیثیت قوم بیدار ہوں اور خود سے سوال کریں: ہم نے امن کے لیے کیا کردار ادا کیا ہے؟ کیا امن واقعی ہماری ترجیح ہے؟ اگر ہم اپنی اس غفلت سے باہر نہ نکلے اور ایک متحد قوم نہ بنے، تو یاد رکھیں—اگلا نمبر میرا اور آپ کا ہوگا۔

0 Comments