ٹیری سے راولپنڈی جانے والی فلائنگ کوچ بسال کے قریب حادثے کا شکار، 2 جاں بحق، 11 زخمی
کرک کے علاقے ٹیری سے راولپنڈی جانے والی فلائنگ کوچ بسال کے قریب دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے ک خدشہ ہے ، ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی فلائنگ کوچ کو بادشاہ استاد نامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ تصادم کے فوراً بعد گاڑی میں شدید آگ لگ گئی جس نے پوری کوچ کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر کے فوراً بعد زور دار آواز آئی اور گاڑی شعلوں میں گھر گئی۔

0 Comments