جسمانی گرمی دور کریں فالسہ قلفی کی بدولت
فالسہ قلفی بنانے کی ترکیب
اجزاء فالسے 1 کپ
شہد 🍯 تین سے چار چمچ
پانی 1 کپ
لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
پودینہ چند پتے
برف کے ٹکڑے چند عدد
ترکیب:
1. فالسوں کو دھو کر صاف کر لیں جتنا ہو سکے گٹھلیوں کو نکال سکتے ہیں نکال لیں
2. فالسوں پانی اور اگر چاہیں تو برف کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں
3. بلینڈ ہونے کے بعد مکسچر کو باریک چھلنی سے چھان لیں تاکہ فالسے کے بیج الگ ہو جائیں
4. چھنے ہوئے جوس میں لیموں کا رس پورنیہ شہد شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں
5. اس مکسچر کو قلفی کے سانچوں میں بھر دیں
6. سانچوں کو بند کر کے فریزر میں رکھیں
7. تقریباً 6 سے 8 گھنٹے یا جب تک اچھی طرح جم نہ جائیں، فریز کریں۔
8. نکالنے کے لیے سانچوں کو ہلکے گرم پانی میں چند سیکنڈ کے لیے ڈپ کریں اور پھر مزیدار ٹھنڈی ٹھنڈی فالسہ قلفی نکال کر پیش کریں اور خود بھی لطف اندوز ہوں

0 Comments