BREAKING NEWS
پاکستان چین سے 40 جدید شینیانگ J-35A ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر طیارے حاصل کرنے جا رہا ہے جن کی فراہمی آئندہ دو سال کے اندر متوقع ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ چین اپنی تیار کردہ ففتھ جنریشن فائٹر ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو برآمد کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کے پائلٹس چین میں پہلے ہی ان طیاروں کے آپریٹنگ کورسز میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ طیارے جلد ہی فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔
تاہم پاکستان کو اس وقت معاشی مسائل کا سامنا ہے جس سے اس معاہدے کی مالیاتی پائیداری پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ہر J-35 طیارے کی قیمت تقریباً 10 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے اور کل سودا تقریباً 4 ارب ڈالر کا ہوگا۔ ساتھ ساتھ پائلٹوں کی تربیت اور دیکھ بھال کے لیے مستقل مالی وسائل درکار ہوں گے اور اس تمام منصوبے کی کامیابی کا انحصار چین کی طرف سے مسلسل تکنیکی اور لاجسٹک تعاون پر ہوگا

0 Comments