عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے پارٹی وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں وفد نے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچہ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر میاں افتخار حسین نے انہیں 23 اپریل کو باچا خان مرکز، پشاور میں منعقد ہونے والی مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔
اے این پی تمام جمہوری قوتوں کو اعتماد میں لے کر اس متنازعہ بل کے خلاف ایک مشترکہ لائحہ عمل کے لیے کوشاں ہے۔
اے این پی وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم اور صوبائی جائنٹ سیکرٹری حامد طوفان شامل تھے۔

0 Comments