ایک صاحب گاڑی چلا رہےتھے جب اس نے ٹریفک کیمرے کی فلیش دیکھی۔ اس نے سوچا کہ میری تصویر حد رفتار سے تجاوز کرنے پر لی گئی ہو گی، حالانکہ وہ تیز رفتاری نہیں کر رہا تھا۔
اس بات کا یقین کرنے کے لیے، کہ اس کی رفتار حد میں تھی۔ وہ گلی کا چکر لگا کر کیمرے والے مقام سے اور بھی آہستہ گزرا، لیکن کیمرہ پھر بھی فلیش ہوا۔ اب اسے یہ کچھ مزاحیہ لگنے لگا، لہٰذا وہ ایک مرتبہ پھر ادھر سے اور بھی سست رفتاری سے گزرا، لیکن کیمرے کا فلیش پھر بھی چمکا۔
چوتھی اور پانچویں بار بھی یہی ہوا، اور اب وہ ہنستے ہوئے کچھوے کی رفتار سے گزرتا رہا جبکہ کیمرہ مسلسل فلیش کرتا رہا۔
1 گھنٹے بعد، اسے 5 چالان ملے، سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر۔
بیوقوفی کا کوئی علاج نہیں! لہذا سیٹ بیلٹ باندھے بغیر گاڑی نہ چلائیں۔

0 Comments